کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا کو کواچی کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے امریکی خاتون اورنیجاجناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں زیر علاج ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق اونیجا کو پولیس لیکر آئی تھی اونیجا کے پیروں میں بہت سوجن ہے اور وہ عجیب باتیں کر رہی ہے، اونیجا کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے، اس سے قبل امریکی خاتون کے بیٹے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں اور والدہ نے 2 ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔ والدہ ذہنی مریض ہیں ان کی سوچنے کی صلاحیت متاثر ہے، واضح رہے کہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گیارہ اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ مودی شادی آن لائن ہو چکی ہے پیسوں کیلئے شادی نہیں کی میرے پاس پیسے ہیں۔