حافظ آباد:مظلوم شہر یوں کی مفت قانونی امداد کیلئے پبلک پراسیکیوشن کا احسن اقدام

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)غریب نادار مظلوم شہر یوں کی مفت قانونی امداد کے لیے و زیر اعلی پنجاب مریم نواز ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ صاحب اور سیکرٹری پبلک پراسیکیوش ڈیپارٹمنٹ کا احسن اقدام۔اب فیملی،فوجداری مقدمات اور ڈگر مقدمات میں،سپریم کورٹ آف پاکستان تک، غریب سائلین و ملزمان کے مقدمات کی پیروی کے لیے،پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ 2018 کے تحت مفت قانونی امداد مہیا کی جائیگی۔ اس مقصد کے لیے پر اسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ھدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا سلطان صلاح الدین خاں نے صدر اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد سے ملاقات کی انہیں پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ کے مطابق وکلاء کی فہرست ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوش آ فس حافظ آباد میں جمع کروانے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے، غریب لوگوں کو مفت قانونی امداد  فراہم کرنے کے وژن سے آ گاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن