لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے احکامات پر حکومت پنجاب کے جاری کردہ مارکیٹوں کے اوقات کی خلاف ورزیوں پر خصوصی مانیٹرنگ یونٹ نے کارروائیاں کیں۔ کمشنر لاہور آفس کے مطابق اوقات کی خلاف ورزی پر 12 مارٹس، دکانیں اور ریستوران کو سیل کر دیا گیا۔ چشتی تکہ تحصیل کینٹ، ٹوٹل پارکو ٹک شاپ فیز6، جہانگیر سنز برکی روڈ سربمہر کر دی گئیں۔