مری(بیورو رپورٹ) جمعہ کے روزملکہ کوہسارمری گہرے بادلوں اورٹھنڈی ہواؤں کی لپیٹ میں رہی جس سے سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ ہوگیا ہے،سہہ پہر کے وقت ہلکی برفباری آغازہوا،آسمان سے برف کے گولے گرتے ہی ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح خوشی سے جھوم اٹھے اوربرفباری سے خوب لطف اندوزہوتے نظرآئے اوراس حسین نظارے کواپنے کیمروں اورسلفیوں میں محفوظ کرتے رہے،مری میں سرمائی سیزن کے دوران اب تک نہ ہونے کے برابر برفباری ہوئی ہے خشک سالی سے جہاں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہواہے وہاں پانی کے قدرتی چشمے بھی خشک ہوچکے ہیں اگر جاتے ہوئے سرمائی سیزن میں برفباری اوربارشیں نہ ہوئیں تو گرمائی سیزن میں پانی کی شدید قلت کاسامنا ہوگا،مری میں پانی کے حصول کاذریعہ صرف برفباری اوربارشیں ہیں اگرجلد برف اوربارش نہ ہونے کی صورت میں پانی کاسنگین بحران کاسامنا ہوسکتا ہے جس سے مری میں سیاحت پربھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،ضلعی انتظامیہ مری پانی کے آنیوالے بحران سے نمٹنے سے کیاحکمت عملی اختیارکریگی ابھی تک کوئی بھی منصوبہ بندی سامنے نہ آسکی ہے۔