شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ صحت یونٹ ضلع شیخوپورہ کے صدر چوہدری غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ ناموسِ اہلِ بیتؓ اور صحابہ کرامؓ کا احترام جزو ایمان ہے،سیدناامام حسنؓ سمیت خاندانِ نبوتؐ کی عظمت تسلیم کرنا اور ان کی تعظیم کرناہرمسلمان کافرض ہے،سیدنا حسنؓ کی مبارک سیرت وکردارکو آ ج کے حکمران بھی اپناکرملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری غلام نبی ورک نے مزیدکہاکہ صحابہ کرامؓ اوراہل بیت ؓسے محبت وعقیدت کے بغیر رسول اللہ ؐسے سچی محبت نہیں ہوسکتی اور صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؓ کی پیروی کے بغیر آنحضور ؐکی پیروی کا تصور محال ہے، کیونکہ صحابہ کرامؓ اوراہل بیتؓ نے جس انداز میں زندگی گزاری وہ عین اسلام اور اتباع سنتؐ ہے اور ان کے ایمان کے کمال وجمال، عقیدہ کی پختگی، اعمال کی صحت و اچھائی اور صلاح وتقوی کی عمدگی کی سند خود رب العالمین نے انہیں عطاء کی ہے۔