کلرسیداں،عید تیاریوں کے نام پر ہزاروںلوگ گھروں سے نکل پڑے

کلرسیداں(نامہ نگار)عید کی تیاریوں کے نام پر لاکھوں لوگ گھروں سے نکل پڑے شہر بازار اور گلیاں ہجوم کے باعث بند ہو گئیں لوگ بڑی تعداد میں کپڑوں کھانے پینے کی اشیا پر ایسے ٹوٹ پڑے جیسے اس کے بعد بازار کبھی نہیں کھلیں گے،پھول فروخت کرنے والوں نے سڑکوں پر ڈیرے لگا لئے گاڑیاں کچھوے کی چال سے چلتی نظر آئیں پچاس روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر ڈیڑھ سے دوسو روپے فی کلو فروخت ہونے لگے،مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے جو گیارہ سو روپے فی کلو تک فروخت ھوتا رہا جبکہ بیف کے نرخ تیرہ سو روپے فی کلو تک جا پہنچے پوری تحصیل میں قانون اور انصاف کہیں دستیاب نہ تھا بظاہر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ہر کوئی لوٹ مار کا تہیہ کرکے گھر سے نکلا تھا۔

ای پیپر دی نیشن