ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب 4 اپریل کو پھانسی گھاٹ راولپنڈی میں ہوگی 

کھنڈہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مظہر حسین بابر کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 48 ویں برسی کی تقریب 4 اپریل پھانسی گھاٹ راولپنڈی میں منعقد ہوگی دعائیہ تقریب میں عہدیداران و کارکنان پیپلز پارٹی کثیر تعدادمیں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  کے حکم  اور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ، جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن مرتضی شاہ  کی ہدایت کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار اظہر عباس اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز اشرف کی زیر قیادت4 اپریل بروز جمع المبارک بوقت سہہ پہر 3 بجے بمقام پھانسی گھاٹ جناح پارک راولپنڈی میں 46 ویں برسی کی تقریب منعقد کی جائے گی اور ٹھیک 4 بجے دعا کی جائے گی راولپنڈی ڈویژن کی تنظیم کے تمام عہدید اران ، ضلع اٹک ،جہلم،چکوال ،راولپنڈی ،تلہ گنگ ،مری کی تمام ضلعی تنظیموں الائیڈ ونگز ڈویژ ن بھر کی تمام تحصیلوں تمام سٹی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے جلوس لیکر ٹھیک تین بجے پھانسی گھاٹ پہنچ جائیں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں ۔

ای پیپر دی نیشن