لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے فنانس سیکرٹری رانا جواد نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے الیکشن نتائج کی انکوائری رپورٹ کو فوری طور پر پبلک کیا جائے۔وہ لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کی برسی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدخصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں لاہور کے زونل صدور کے علاوہ لاہور میں موجود پنجاب تنظیم کے عہدیداروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔