تھرپارکر میں نایاب نسل کے مور  خوفناک بیماری سے مرنے لگے

 تھرپارکر(آئی این پی )تھرپارکر میں نایاب نسل کے مور خوفناک بیماری سے مرنے لگے، اسلام کوٹ میں چند روز کے دوران درجنوں مور مر گئے۔ ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ چھاچھرو تحصیل میں مور مرنے کی اطلاعات ملیں، ویکسینیشن کیلئے ٹیم روانہ کردی۔سندھ کے علاقے تھرپارکر میں نایاب نسل کے موروں میں رانی کھیت کی بیماری پھیلنے لگے، چند روز میں درجنوں مور مر گئے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام کوٹ میں نایاب نسل کے مور خوفناک بیماری رانی کھیت کے باعث مرنے لگے، مختلف تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر مور ہلاک ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں 25 مور رانی کھیت بیماری سے ہلاک ہوگئے، دیہی علاقوں میں رانی کھیت بیماری پھیل رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن