گکھڑمنڈی(نامہ نگار) ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کمیٹی گکھڑ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آبادمیاں مراد حسین نیکوکارہ کی قیادت میں پاک آرمی زندہ باد ریلی نکالی گئی ریلی میں شہر کی سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات سمیت میونسپل آفیسر سمیرا سمیع اللہ اور عملہ نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی کے مخالف عناصر کو سخت جواب دیا اور کہا کہ وہ اپنے اداروں کے نہ صرف ساتھ کھڑے ہیں بلکہ انکے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزا سرائی برداشت نہیں کریں گے گکھڑسپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی ۔