کراچی: پُرتشدد واقعات، خاتون اور نوجوان قتل، پولیس مقابلہ 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی کے گھر سے خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد کرلی گئی۔ 45سالہ عورت کی فوری شناخت معلوم نہ ہو سکی۔گلشن اقبال کی ریلوے سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار 24 سالہ نوجوان کو عقب سے آنیوالے موٹر سائیکل سواروں نے سر میں گولی مارکر قتل کر دیا ۔ لیاری کے علاقے مولا مدد میں چھاپہ مارکر عزیر بلوچ گروپ کے گینگسٹر کالیا جبکہ سی ٹی ڈی نے ’’را‘‘ کے ایجنٹ اور واٹر بورڈ کے ملازم عارف کو حراست میں لے لیا گیا۔ عارف نے بھارت میں تخریب کاری کی تربیت لینے کا اعتراف کر لیا۔ دوسری طرف مومن آباد میں گزشتہ رات پولیس مقابلے کے دوران 3دہشت گرد مارے گئے۔

ای پیپر دی نیشن