اسلام آباد(خبرنگار)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ ہرمسلمان کو داعی کا کردار ادا کرکے معاشرے میں قرآن کے دستور کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی، جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے کوشاں ہے۔اسلام آباد میں تقریب تکمیل قرآن کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ قرآن کریم کو پڑھنا، سمجھنا اورسمجھانا اور سننا نیکی ہے تاہم اس سے بڑی نیکی یہ ہے کہ ہم سب اس نظام کے لیے کوششیں کریں جو حضورؐکی زندگی کا مقصد تھا اور جس کے لیے ان پر 23برس تک قرآن نازل ہوتا رہاعملی نفاذ کے لیے مکمل دستور حیات کتابی شکل میں محفوظ ہے تربیت و تزکیہ شخصیت کی کانٹ چھانٹ کرنا ہے۔ قرآن نے فلاح و کامیابی کا معیار تزکیہ نفس کو قرار دیا۔ اسلام نے ہر گناہ کا کفارہ انفاق کو قرار دیااور انفاق فی سبیل اللہ کا بیش بہا اجر ہے۔رمضان المبارک میں اہل غزہ کی قربانیوں کو یاد رکھیں انہوں نے کہا کہ قرآن کے نزول کا مقصد روح کی غذا اور توانائی ہے، ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہا کہ دین اور شریعت کے احکام کی حفاظت اور نفاذ امت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اسلام کی تاریخ دین کے نفاذ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی مثالوں سے عبارت ہے
،آج اسلامی دنیا کے حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں، کئی درجن اسلامی ممالک کرہ ارض پر موجود ہونے کے باوجود مظلوم اہل غزہ کی صدا پر لبیک کہنے والا کوئی ۔