گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ورکرز،افسروںکے اعزاز میں افطار ڈنر

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور امپیریل وینچرز کے زیراہتمام محنتی ورکرز،سپروائزری سٹاف اور مینجمنٹ افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کمشنرسید نوید حیدر شیرازی،آر پی او طیب حفیظ چیمہ،ڈپٹی کمشنر وچئیرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)فیصل سلطان، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ کمشنر، ریجنل پولیس آفیسر، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اور سپروائزری سٹاف ودیگر عملہ ہمارے ہیروز ہے جو ہمیں روزانہ کی بنیاد پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہیں، گوجرانوالہ شہر ان کی محنت کی بدولت صاف ستھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام عملہ اسی لگن کے ساتھ محنت جاری رکھیں اور عید الفطر پر گوجرانوالہ کے شہریوں کو اور جہاں جہاں پر کمپنی اور نجی کنٹریکٹرز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت آؤٹ سورسنگ کے بعد فرائض سر انجام دے رہے ہیں وہ پوری زمہ داری،ایمانداری اور جانفشانی سے کام کریں تاکہ لوگوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پچھلی عید کی نسبت اس عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات واضح نظر آنے چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کو ہم سب نے مل کر پنجاب کا صاف ستھرا شہر بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن