اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا حالیہ دورہ امریکا سرکاری نہیں نجی تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے دورے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گمراہ کن رپورٹس اور قیاس آرائیاں فائدہ مند نہیں ،اِن سے بچنا چاہیے۔ پاکستانی سفارتخانے نے طارق فاطمی کو امریکی حکام سے ملاقاتوں کیلئے سہولت فراہم کی، ملاقاتوں میں سفارتخانے کے افسران بھی شریک ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کبھی نہیں کہا ملاقات میں دفتر خارجہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، ان ملاقاتوں کوتسلیم نہ کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔