اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو صنم بھٹو نے گڑھی خدابخش میں محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار پر بھٹو اور نصرت بھٹو کی مزاروں پر حاضری دی، میر مرتضیٰ بھٹو اور میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی پھول چڑھائے۔ بینظیر بھٹو سمیت تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔علاوہ ازیں بلاول بھی شہدائے جمہوریت کے مزارات پر گئے۔ فریال تالپور بھی ساتھ تھیں۔ دونوں رہنماؤں نے بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔