برسلز(آئی این پی )یورپی یونین نے ویزا اور قونصلر اپوائنٹمنٹ کے خواہشمند پاکستانیوںکو نشانہ بنانے والے بڑھتے ہوئے فراڈ کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے بیان میں انکشاف کیا کہ پاکستان میں مجرمانہ تنظیمیں گوگل میپس پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارتخانوں کی جعلی فہرستوں کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلارہی ہیں