لاہور(خبرنگار)میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل نے ٹاؤن شپ مارکیٹ کا دورہ کر کے انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیا۔ انسداد تجاوزات مہم کے دوران مختلف کارروائیوں میں24 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا۔ 407 مستقل اور عارضی تجاوزات ختم کی گئیں، 5200 سے زیادہ بینرز، پوسٹرز اور اشتہارات ہٹائے گئے۔ خلاف ورزیوں پر 11 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، 134 مقامات کو سیل کیا گیا۔