میڈرڈ (نیٹ نیوز) سپین اور پرتگال‘ فرانس میں پیر کے روز بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے معمولات زندگی کومفلوج کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق بجلی کے اچانک بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگئی اور ائیرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سپین اور پرتگال میں حکام فوری طور پر بریک ڈاؤن کی وجہ معلوم نہ کر سکے ۔