کلرسیداں(نامہ نگار)پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے کہا ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک میں صحت کی سب کو فراہمی میں نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کر رھا ہے نجی شعبہ اگر فیسوں اور ٹیسٹوں میں نادار افراد کے لیئے رضاکارانہ پیشکشیں کرے تو صحت کے معاملات سے نمٹا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرصوبہ شاہ میں معروف معالج ڈاکٹر غلام عباس کے میڈیکل کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اشرف،راجہ ارشاد،راشد کیانی،صوبیدار مہربان،راجہ فیاض،شبیر احمد، الیاس گجر و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر غلام عباس نے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقہ میں طبی سہولتوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے مجھے یہاں کے لوگوں کے مسائل سے اگاہی ہے ہمارے ہاں نادار افراد سے فیس نہیں لی جائے گی۔