کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزمیٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 37.827 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 36ہزار284 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 15.090 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 8.923 بلین روپے، بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.473 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.491 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.314 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 930.137 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 903.437 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 832.807ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 336.792 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 276.115 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 189.886 ملین روپے رہی۔