مٹھیال(نامہ نگار ) مسجد اقصی پنڈسلطانی میں محفل تکمیل قرآن پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں میں معروف خطیب علامہ ابرار حسین قادری نے فضلیت قرآن پاک و صاحب قرآن پاک کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و صاحب قرآن کی عظمت و رفعت تو بہت اعلی ہے جو انکے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کر لے تو اللہ تعالی اسے بھی عزتوں سے نواز دیتا ہے بروز قیامت قرآن پاک پڑھانے اور پڑھنے والوں کے مقام کو دیکھ کر لوگ رشک کریں گے کہ کاش ہمیں بھی یہ سعادت نصیب ہوتی اور حافظ قرآن کے والدین کو بروز قیامت ایسا نورانی تاج پہنایا جائے گا جسکی روشنی سورج کی روشنی سے بھی زیادہ ہوگی گھروں میں بھی قرآن پاک کی تلاوت کرکے اپنے گھروں کو رحمت خداوندی سے مزین کیجیے قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل کرکے دنیا وآخرت کو سنوارا جا سکتا ہے تکمیل قرآن کی محفل میں حافظ مہرخان چشتی الحاج استاد محمد اسلم مولانا قاری خلیل الرحمن ڈاکٹر طاہر ایوب خان سردار صفدر خان ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نیشرکت کی محفل کے اختتام پر امام مسجد ہذا حافظ عرفان احمد مدنی نے تمام مہمانوں اور صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا اور اہل محلہ کیطرف سے شرکا میں تبرک تقسیم کیا گیا۔