لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونیوالی خاتون سائرہ ایڈووکیٹ کی نعش حافظ آباد کی نہر سے برآمد ہونے پر لاہور پولیس نے مقتولہ کے خاوند بلال اور ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ سائرہ کے خاوند بلال اور ڈرائیور نے مکمل منصوبہ بندی کے بعد سائرہ کو قتل کے نعش بوری میں ڈال کر حافظ آباد نہر میں پھینک دی تھی۔ ملزمان کی سی ڈی آر اور لوکیشنز ٹریس کی جارہی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بلال نے بیوی سائرہ کو گھریلوناچاقی پر سفاکانہ طریقے سے قتل کیا۔ جلد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایڈوکیٹ سائرہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر اس کی بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن لاہورمیں درج ہے۔ سائرہ کی نعش برآمد ہونے پر مقامی پولیس نے اس کی تدفین کردی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والے بھی اب نعش کو نہیں لانا چاہتے۔ تفتیش جاری ہے۔جلدملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔