عالیہ حمزہ ‘صنم جاوید کیخلاف رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار: شبلی فراز کی درخواست خارج

لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم  کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے روبرو عالیہ حمزہ کے والد اور صنم جاوید کے والد کوانسداد دہشت گردی عدالت کے شوکاز نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست واپس کردی۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے چار مقدمات میں بریت کیلئے تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کی درخواست خارج کردی۔  وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اے ٹی سی عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے روبار پیش نہ ہونے پر والد کو شوکازنوٹس جاری کئے، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے والد اپنی اپنی بیٹیوں کے دو مقدمات میں ضمانتی ہیں۔، وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ ٹرائل عدالت نے قانونی طریقہ کار کے برعکس شوکاز نوٹس جاری کئے، عدالت ٹرائل کورٹ کے بھجوائے گئے شوکاز نوٹس کوکالعدم قرار دے، عدالت نے  درخواست گزار کو مصدقہ دستاویزات ساتھ لگانے کی ہداہت کردی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا،رجسٹرار آفس نے قرار دیاکہ درخواست کے ساتھ مصدیق دستاویزات منسلک نہیں ہیں، وکیل آصف شہزاد ساہی نے موقف اپنایا کہ شبلی فراز کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے گئے،درج مقدمات میں شواہد موجود نہیں ہیں۔


 ، مقدمات کے گواہان کو عدالت نے جھوٹا قرار دیا ہے ، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کو چاروں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن