ملک میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم  ہوگیا ،ڈی جی امیگریشن کا   دعویٰ

   اسلام آباد(آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعوی کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہری میسج کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کرکے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجرا کے عمل کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن