تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں دین کے فروغ، امت کی اصلاح ،انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے:رفیق نجم 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں دین اسلام کے فروغ، امت مسلمہ کی اصلاح اور انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن پر گامزن ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں یہ تحریک ایمان، علم اور عمل کی روشنی پھیلانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ دین اسلام صرف عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جو انفرادی و اجتماعی زندگی کے ہر شعبے کی رہنمائی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن