حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سرکاری سکولوں میں ٹیچرز سپورٹس گالا کے مقابلہ جات میں حافظ آباد کے سکولوں کے اساتذہ نے گوجرانوالہ ڈویژن لیول پر چار مختلف کھیلوںکے مقابلہ جات میں چار فسٹ پوزیشنز حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا۔جس پر ضلع بھر کے علمی ادبی اور تعلیمی حلقوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباددی ہے اور اسے ضلع حافظ آباد کے لئے ایک اعزازقراردیا ہے۔