لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی التوا کی استدعا منظور کر لی۔