راولپنڈی  اور منڈی بہاؤالدین میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 11 ارب کے فنڈ منظور 

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے  روڈز اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 11 ارب  روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 11کروڑ 36لاکھ 12ہزار روپے، منڈی بہاؤالدین شہر تا سرائے عالمگیر کینال پل مین جی ٹی روڈ براستہ ویلیج رسول روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 8 ارب 12کروڑ 52لاکھ 50 ہزار روپے اور میونسپل کمیٹی مری میں چھتوں پر بارشی پانی کی ذخیرہ اندوزی کیلئے 44کروڑ 23لاکھ 20ہزار روپے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن