پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی ویڈیو میں نعیمہ بٹ نے ایک دلچسپ جملہ کہا جس پر وہ لپ سنک کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’انڈیا نے پاکستان کا پانی بند کردیا اور پورا پاکستان پریشان ہے صرف میں نہیں ہوں کیونکہ میں ت نہاتی ہی نہیں ہوں‘ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لمبے بالوں کا راز‘ جو دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے اس ویڈیو سے پہلے ایک انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو اللہ کی طرف سے ایک خاص تحفہ قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کے بالوں کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے جینز میں ہونے کے باعث ان کے بال قدرتی طور پر اچھے ہیں اداکارہ نے مزید کہا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینا، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال بھی لمبے اور گھنے بالوں کی ایک اہم وجہ ہیں نعیمہ بٹ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں ان کے بالوں کی وجہ سے انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے اسٹائلنگ کی وجہ سے اکثر ان سے بال کاٹنے کو کہا جاتا ہے مگر وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں اور اپنے بالوں کی حفاظت کرتی ہیں