پشاور(بیورو رپورٹ)شاہ قبول پولیس نے اندرون شہر اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چرس برآمدکرلی۔ڈی ایس پی سٹی سرکل امتیاز عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث ملزم احمد فراز ولد سرفراز سکنہ محلہ محمد داد کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے ایک کلو دو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔