داتا دربار حاضری‘پہلگام واقعہ میں بھارت خود ملوث ہے: گورنر خیبر پی کے  

لاہور(نامہ نگار)گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ باڈر کی صورت حال خراب ہے۔انڈین حکومت سندھ طاس معاہدہ سے مکر گئی ہے۔ پہلگام حملے کا بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا۔ انڈیا اپنا گند پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انڈیا کی اپنی فوج اور ایجنسیاں خود اس میں شامل ہیں۔ انڈیا صرف اور صرف پرو پیگنڈ ا کر رہا ہے۔ پاکستان میں ہمیشہ دہشت گردی کی خلاف جنگ لڑی گئی ہے۔ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستان میں دہشگردی میں ستر فیصد ہاتھ انڈیا کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں داتا دربار حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج لاہور کے دورے پر آیا ہوا تھا۔ اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے اور انڈیا جو کام کررہا ہے وہ آپ بھی آپ کے سامنے ہیں۔اب افغانستان میں دیکھیں نیٹو فورسز کے شانہ بشانہ ہم لڑے رہے ہیں۔نیٹو فورسز جو اسلحہ 8 سے 10 ارب ڈالر تک چھوڑ کے گئے تھے۔آج وہ دہشتگردوں کے ہاتھ چڑھا ہے اور آپ دیکھیں پاکستان میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے یا بلوچستان میں ہو رہی ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن