بیول (نامہ نگار)حافظ ارمان علی نے قرآن مجید حفظ کر لیا حبیب چوک کے نواحی علاقے ہرڑ کے رہائشی حافظ ارمان علی نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔ وہ الصفہ پبلک اسکول کے طالب علم اور ایم ڈی مانٹین سیکیورٹی سروس نعمان خان کے فرزند جبکہ نوجوان صحافی تیمور خان بوبی کے بھتیجے ہیں حافظ ارمان علی نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا۔