لاہور(لیڈی رپورٹر )سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ ہرمسلمان کو داعی کا کردار ادا کرکے معاشرے میں قرآن کے دستور کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی، جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے کوشاں ہے۔ تکمیل قرآن کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ قرآن کریم کو پڑھنا، سمجھنا، سمجھانا اور سننا نیکی ہے۔انہوں نے کہا قرآن نے فلاح و کامیابی کا معیار تزکیہ نفس کو قرار دیا۔انہوں نے کہا رمضان المبارک میں اہل غزہ کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کے نزول کا مقصد روح کی غذا اور توانائی ہے۔