فیروزوالہ(نامہ نگار) منڈی فیض آباد کا رہائشی ڈرائیور علی رضا ٹرک پر سامان لاد کر منتقلی کئے نکلا تو ماہدہ قدیم کے قریب ہیلپر سے تلخ کلامی ہوگئی ۔ مشتعل ہیلپر نے دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کے سر پر ڈنڈے کا وار کرکے زخمی کردیا۔اچانک وار کے باعث ڈرائیور ٹرک کو سنبھال نہ پایا جو بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ٹرک ڈرائیور علی رضا کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ہیلپر موقع سے فرار ہوگیا ۔