فیروز والہ : عید کی آمد‘بازاروں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات

 فیروزوالہ(نامہ نگار)عید کی آمد کے موقع پر بازاروں، مارکیٹوں میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کی حفاظت کے علاوہ دہشت گردی جیسے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پیپلز کالونی فیروزوالہ ،امامیہ کالونی، رچنا ٹاؤن اور دیگر مقامات پر مارکیٹوں اور بازاروں میں پولیس گشت کے خصوصی انتظامات کر دیئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن