سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل کا دورہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جویا نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،جس پراحمد نوید قائمقام صدرچیمبر آف کامرس نے انکا خیر مقدم کیااور انہوں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر ایچ ای یاسین جویا نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ امکانات موجود ہیںانہوں نے گوجرانوالہ کی اعلی معیار کی صنعتی اور تجارتی مصنوعات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سری لنکا میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں کاروبار کے لیے ایک سازگار اور کاروبار دوست ماحول دستیاب ہے، جہاں پاکستانی تاجر اور صنعت کار نمایاں مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیںانہوں نے جی سی سی آئی کے وفد کو سری لنکا کے دورے کی دعوت دی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید وسعت دی جا سکے اور باہمی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن