ڈپٹی کمشنرز ہرماہ ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس کریں:کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ باقاعدگی سے 2بار ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی (ڈی پی ڈی سی)کا اجلاس منعقد کریں،بلڈنگز کے نقشوں،پٹرول پمپس،ہائوسنگ سیکمز کے این او سیز کے لیے زیر التواکیسزکونمٹایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق ، ڈی جی جی ڈی اے سمیت اعلی افسران نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنرزاضلاع سے بذریعہ ویڈیو لنک منسلک رہے۔ماہ رمضان المبارک کے انتظامات اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر گوجرانوالہ ڈویژن میں ماہ فروری کے دوران گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ، ابتک1کروڑ 27لاکھ ،13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، تمام اضلاع ماہ رمضان المبارک کے دوران بھی پرائس چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں ۔

ای پیپر دی نیشن