لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے 148 مینز اینڈ ویمنز کھلاڑیوں کو ری ٹین کر لیا گیا ۔ ری ٹین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ 68 کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 12 مارچ کو ہو گی ۔انگلش کھلاڑیوں میں جوز بٹلر،جو روٹ ، ہیری بروک‘ سٹیوسمتھ، مارکس سٹوئنس، ٹرینٹ بولٹ، راشد خان ، ڈیوڈ ملر ری ٹین ہونے والوں میں شامل ہیں۔