آج کی ہڑتال اسرائیل، بھارت، امریکا پر مشتمل مثلث کے خلاف ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق

اسلام آباد (خبرنگار)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ 26اپریل کی ہڑتال اسرائیل، بھارت، امریکا پر مشتمل مثلث کے خلاف ہے، جس کو کامیاب بنانے کے لیے عوام پورے جذبے کے ساتھ جصہ لیں - تمام چھوٹے بڑے کاروبار بند رکھے جائیں ، اپنے عزیز رشتہ داروں کو بھی اپنے کاروبار بند کر کے اہل غزہ سے مکمل یکجہتی کی ترغیب دیں - پوری قوم اپنے کاروبار بند کر کے اس ہڑتال کو عملی طور پر کامیاب بنائیں ۔ غیر ضروری سفر اور اداروں کو کھولنے سے اجتناب کریں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیطانی ٹرائی اینگل پوری دنیا میں بدامنی کا سبب بن رہا ہے قوم متحد ہو کر پیغام دے کہ وہ ان تینوں کہ انسانیت دشمن اقدامات کی مذمت اور اہل غزہ سے محبت کا اظہار کرتی ہے۔اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن