اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پیپلز ٹریڈرز سیل آج کی شٹر ڈاون ہڑتال میں بھرپور شرکت کرئے گا، پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر طارق وحید بٹ ،سنیئر نائب صدر پرویز چوہدری جزل سیکرٹری نوید کنول ملک خالد نمبر دار عمیر سلیم مبشر مغل راجہ روف نے اپنے بیان میں کہا تاجر برادری کامیاب ہڑتال کرکے مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل یک جہتی کرئے گی ،طارق وحید بٹ نے کہا کہ اسرائیل کو پاکستان سے آج بھرپور جواب جائے گا ،فلسطین عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر کی تاجر تنظیموں پیپلز ٹریڈرز سیل کیمتفقہ فیصلے کے مطابق مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی ، انہوں نے کہا کہ اسرئیل فوری طور پر بمباری کو بند کرئے اور غزا کے عوام کے لئے مدد پہنچانے کا عاستہ فراہم کیا جائے ،تمام علاقوں سے اسرئیلی فوج کا انحلا کیا جائے ۔