فتح جنگ(نامہ نگار)والدین کی خدمت کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں ملک نور زمان جیسی شخصیت ہمارے لیے مشعل راہ ہیں شعبہ تعلیم میں انکی خدمات کا کوئی ثانی نہیں ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری بلال حیدر حسان نے ممتاز علمی شخصیت سابق ہیڈ ماسٹر الحاج ملک نورزمان کی ختم چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحاج ملک نورزمان صوم و صلوا کے پابند تھے جہنوں نے ہمیشہ اللہ تعالی سے لو لگائی 22حج کیے اور لاتعداد عمروں کی سعادت حاصل کی ہمیشہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادایگی میں پیش پیش رہے تحصیل فتح جنگ کا کوئی گھر ایسا نہیں جہاں انکا شاگرد موجود نہ ہو انکے تاریخ ساز جنازے سے لوگوں کی ان سے محبت عیاں ہوتی ہے تقریب سے سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد مٹھو خا ن،اختر حسین بٹ،پنجاب بار کے ممبر سردار حبیب انور خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور ملک نور زمان کی خدمات کو سراہا نقابت کے فرائض ڈاکٹر غلام یاسین اطہر نے سرانجام دئیے حاجی داود مغل نے نعت پیش کی اور ملک نور زمان کی شان میں اشعار پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی علامہ امجد قاد ری نے دعا کرائی ملک نور زمان کے فرزند ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ سابق صدر فتح جنگ بار نے اپنے والد الحاج ملک نور زمان کے جناز ے ،تعزیت اور ختم چہلم میں دور دراز سے آئے مرحوم کے شاگردوں سیاسی و سماجی زعما،اعلی سول و ملٹری اور عدالتی افسران اور انکے عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا۔