اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاسکیورٹی فورسز نیکامیاب آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز انتہائی پیشہ وارانہ اور باصلاحیت ہیںخوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری پر ناز ہے۔