لاہور(نیوز رپورٹر)جناح اسلامیہ کالج میں ہیلتھ کیئر سیمینار سے سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مہوش مبشر نے کہانوجوان برگر، پیزا جیسی غیر معیاری خوراک سے دور رہیں۔ مشاہدہ میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ شادی کے بعد صحت مند بچے پیدا نہیں ہو رہے اور بچے پیدانہ ہونے کا سبب بھی ہے۔ لہٰذا نوجوان نسل کومتوازن اور دیسی خوراک کی طرف آنا ہوگا۔دالیں، سبزیاں اور پانی کا معقول مقدار میں خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔