اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ کے لیے نامزد ہائی کمشنر ملک محمد فاروق نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوطرفہ تجارت اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ وڑن اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران شیئر کیا، جہاں انہوں نے کے صدر ناصر منصور قریشی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، نائب صدر ناصر محمود چوہدری، ایگزیکٹو ممبران عمران منہاس، وسیم چوہدری اور سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ نے بھی شرکت کی۔پاکستانی کاروبار کے لیے جنوبی افریقہ کی مارکیٹ کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے ملک محمد فاروق نے کہا کہ فیڈرل چیمبر ہونے کے ناطے سے آئی سی سی آئی کو ایک خاص مقام حاصل ہے آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے معزز مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ روایتی اور غیر روایتی دونوں شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو بڑھانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی پر زور دیا۔