لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے جس کے تسلسل میں 199 افسران و اہلکاروں کیلئے 39 لاکھ 80 روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں 17 اے ایس آئیز،23 ہیڈ کانسٹیبلز، 142 کانسٹیبلز اور 17 لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔