آج کی ہڑتال اسرائیل، بھارت، امریکہ پر مشتمل مثلث کیخلاف ہے: ڈاکٹر حمیرا طارق 

لاہور (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا آج کی ہڑتال اسرائیل، بھارت، امریکا پر مشتمل مثلث کیخلاف ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے عوام پورے جذبے کے ساتھ حصہ لیں۔ تمام چھوٹے بڑے کاروبار بند رکھے جائیں۔ اپنے عزیز رشتہ داروں کو بھی اپنے کاروبار بند کر کے اہل غزہ سے مکمل یکجہتی کی ترغیب دیں۔ پوری قوم اپنے کاروبار بند کر کے اس ہڑتال کو عملی طور پر کامیاب بنائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن