لاہور(کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ نے31مارچ 2025کو ختم ہونیوالے 9ماہ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔یونیو میں 66فیصد اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا جو ترقی اور منافع میں نمایاں اضافے کا اظہار کرتا ہے۔ آئی پیک گروپ کا مجموعی ریونیو 9ماہ کے دوران 26.04ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے 15.69ارب روپے کے مقابلے میں متاثر کن اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ سہ ماہی بنیادوں پر انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز گروپ کا ریونیو دوسری سہ ماہی کے 8.6ارب روپے کے مقابلے میں 13.6فیصد اضافے کے ساتھ 9.8ارب روپے رہا۔