نارنگ منڈی:زہریلا چارہ  کھانے سے 6مویشی ہلاک

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)جنڈیالہ کلساں میں زہریلاچارہ کھانے سے 11 لاکھ روپے کے 6 جانورہلاک، کسان اکبرعلی نے بتایاکہ اس کی دوراس گائے ،1 بچھڑا دو بھیڑیں اور ایک چھترا باہرکھیتوں سے چر کر حویلی آئے رات کو باندھ کر سوئے صبح اٹھ کر دیکھاتو مرے پڑے تھے شبہ ہے کہ کھیتوں سے زہریلا چارہ کھایاہو یا پانی پیاہو ہلاک ہونے والے جانوروں کی مالیت 11 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے بھاری نقصان ہونے سے کسان شدت غم سے نڈھال ہے ۔

ای پیپر دی نیشن