لاہور چیمبر کے دوبارہ الیکشن کامطالبہ مسترد،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے لاہور چیمبر کا الیکشن ہارنے والے گروپ کے دوبارہ الیکشن کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے صرف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مقررہ مدت میں ووٹوں کی گنتی کراکر نتائج ڈی جی ٹی او کو بھجوا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذرشاد نے چیمبر کی دیگر قیادت میاں انجم نثار، محمد علی میاں، ایس وی پی انجینئر خالد عثمان اور وی پی شاہد نذیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاہور چیمبر کے انتخابات انتہائی شفاف تھے۔ ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ دونوں الیکشن کا تمام ریکارڈ محفوظ اور انتظامیہ ہے پاس موجود ہے۔ میاں ابوذر شاد نے بتایا کہ ڈی جی ٹی او کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہیں کہ الیکشن شفاف اور ضابطے کے مطابق ہوئے۔ ہارنے والے گروپ کی تسلی کیلئے دوبارہ گنتی 7 یوم کے اندر کرادی جائے گی۔ امید ہے کہ تمام تاجر برادری گنتی کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھے گی۔

ای پیپر دی نیشن