گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نجی ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا،بچے کی والدہ ڈاکٹر کی منت سماجت کرتی رہی کہ اس کے بیٹے کو چیک کیا جائے لیکن ڈاکٹر بچے کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر نرسری روم سے باہر چلی گئی‘ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے تین ماہ کے بیٹے زاویار کو چسٹ انفکشن تھا۔جسے وہ طبی امداد کی فراہمی کے لئے جناح سٹیڈیم کے قریب واقعہ نجی ہسپتال میں لیکر پہنچے۔